24 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو نئے احکامات جاری

24 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو نئے احکامات جاری

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو نئے احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے تمام پارلیمنٹیرینز کو اپنے اپنے حلقوں میں جانے کی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کوبازاروں اور تنظیمی سطح پر کمپین چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال واپس لینے کا کہا جا سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

پارلیمنٹیرینز کو گاڑیوں کے بندوبست کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ احتجاج میں شرکت کرنے والے افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ پی ٹی آئی نے ہر ممبر کو ویلج کونسل کی سطح پر گاڑیوں کا انتظام کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے اور ہر ممبر کو ایک ویلج کونسل کے عوام کے لیے دو گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تمام پارلیمنٹیرینز کو احتجاج کی تیاری کے لیے لسٹیں بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *