پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لیے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر یتیم سٹوڈنٹس کو بائیکس بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر 7,500 بائیکس تقسیم کی جا چکی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے۔
مزید 6,500 الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا عمل جاری ہے، جن پر دو سال کی انشورنس اور سروس فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 15 ہزار سے زائد سٹوڈنٹس کی ویٹنگ لسٹ بھی موجود ہے جنہیں بائیک فراہم کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔