عمران خان کی رہائی کے لیے کینیڈین پارلیمنٹ میں قرارداد پیش

عمران خان کی رہائی کے لیے کینیڈین پارلیمنٹ میں قرارداد پیش

کینیڈین پارلیمنٹ میں عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اہم قرارداد پیش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین مائیکل کرام کی جانب سے عمران خان کی رہائی کیلئے قراردادپیش کی گئی، قرارداد میں عمران خان کی صوابدیدی نظربندی کو چیلنج کیا ہے۔ مائیکل کرام نے کینیڈا کے علاقے ریجائنا ساسکاچوئن سے منتخب ہونے والے پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنز کے رکن کی حیثیت سے دو پٹیشنز پیش کیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف مقدمہ سول یا ملٹری کورٹ میں چلنے کا فیصلہ جلد ہو جائیگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

ان پٹیشنز میں کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے سابق وزیراعظم عمران خان کی فوری رہائی کا تقاضا کرے۔ پہلی پٹیشن میں اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمشنر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں اور ان کی صحت کے بارے میں رپورٹ فراہم کریں۔ دوسری پٹیشن میں کینیڈین حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے تمام سفارتی اقدامات اٹھائے۔

مائیکل کرام نے کینیڈین پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران بتایا کہ دونوں پٹیشنز اقوام متحدہ کے مطابق صوابدیدی حراست کے خلاف ہیں، جو انسانی حقوق کے عالمی منشور کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ یہ پٹیشنز پاکستانی کمیونٹی کے دستخطوں کے ساتھ کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں۔

editor

Related Articles