سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کے حوالے سے اہم خبر

سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں کے حوالے سے اہم خبر

پشاور: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی غیر ضروری بندش کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بلاجواز بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تنخواہیں صرف ریٹائرمنٹ، ٹرانسفر یا برطرفی کی صورت میں روکی جا سکتی ہیں، اور کسی بھی دوسری وجہ سے ملازمین کی تنخواہ نہیں روکی جا سکتی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ ملازم کے ریکارڈ اور اعلیٰ حکام کے دستخط شدہ آرڈرز فراہم کیے جائیں۔ اس کے علاوہ اکاؤنٹنٹ جنرل کے پی نے متعلقہ حکام کو آئندہ گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

یہ خبر اس وقت آئی ہے جب سرکاری اداروں کی ممکنہ بندش کی وجہ سے سرکاری ملازمین میں بے روزگاری کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے مختلف اداروں کی بندش کی تجاویز تیار کی ہیں جس کے تحت مزید ادارے بند کیے جانے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *