اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت

اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔

ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے ماضی کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ماضی کے غلط فیصلوں پر ڈٹے رہنا بے وقوفوں اور جاہلوں کی نشانی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے کینیڈین پارلیمنٹ میں قرارداد پیش

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتےاور اس بات پر زور دیا کہ خیبر پختونخوا میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہےلیکن اس بار حکومت کو کارکردگی دکھانی ہوگی۔

شیر افضل مروت نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو دعوت دی کہ وہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کی توقعات پر پورا اتریں اور حکومت کی کارکردگی میں بہتری لائیں۔

editor

Related Articles