ٹرمپ کی مودی میں دلچسپی کم ہوچکی ہے، تعلقات کا محور اب فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں،امریکی صحافی فرید ذکریا کی بھارتی ٹی وی News18 سے گفتگو

ٹرمپ کی مودی میں دلچسپی کم ہوچکی ہے،  تعلقات کا محور اب  فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں،امریکی صحافی فرید ذکریا کی بھارتی ٹی وی News18 سے گفتگو

امریکی صحافی اور معروف تجزیہ کار فرید ذکریا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی میں پہلے جیسی دلچسپی دکھائی نہیں دیتی اور ان کے تعلقات کا محور اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے مودی کو “قاتل” قرار دینا درحقیقت تعریف سے زیادہ ایک طنزیہ اور دو معنی رکھنے والا تبصرہ تھا، کیونکہ کسی منتخب رہنما کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال غیر معمولی سمجھا جاتا ہے۔

فرید ذکریا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ اپنی خارجہ پالیسی میں بھی اسی انداز کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے بقول اس وقت ٹرمپ کے قریبی تعلقات کا مرکز مودی نہیں بلکہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی سفارتی ترجیحات میں ذاتی روابط نمایاں کردار ادا کرتے ہیں، جس کے باعث عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کے تعلقات وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت دہشتگری برآمد کرتا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں : صائمہ سلیم

 

Related Articles