بھارت دہشتگری برآمد کرتا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں : صائمہ سلیم

بھارت دہشتگری برآمد کرتا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں : صائمہ سلیم

پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ بھارت دہشتگری برآمد کرتا ہے ، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سر زمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی، پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر درست آپریشن کیے، طالبان حکومت کے الزامات گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان دشمن بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی پروپیگنڈا مہم بے نقاب

انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر قبضہ چھپا نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو قتل، گرفتار اور بے دخل کیا جا رہا ہے۔

صائمہ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم معمول بن چکا ہے، سندھ طاس معاہدے کو بھارت نے معطل کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بڑی بھاری قیمت چکائی، رضوان سعید

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان امن، مکالمے اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے۔

editor

Related Articles