عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,172 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ گیا گیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 2,668 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 انڈیکس نے 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو پار کر لیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی آغاز کے باوجود تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔
اس کے بعد 100 انڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا اور ایک موقع پر یہ 97 ہزار 270 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔