پی ٹی آئی قافلہ جی 10 سگنل کی رکاوٹیں عبور کرگیا

پی ٹی آئی قافلہ جی 10 سگنل کی رکاوٹیں عبور کرگیا

پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ جی 10 سگنل کی رکاوٹیں عبور کر کے جی 9 سگنل اور سری نگر ہائی وے کی طرف بڑھنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو 2گھنٹے تک روکنے کی کوشش کی لیکن بعد میں انہیں راستہ دینے پر مجبور ہو گئی۔ پولیس اور رینجرز نے جی نائن سگنل اور سری نگر ہائی وے پر مورچے سنبھال لیے ہیں اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے کنٹینرز لگا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو اگر روکنا ہے تو طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں، خواجہ آصف

اس کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان دونوں شاہراہوں، سری نگر ہائی وے اور ملحقہ سروس روڈ پر پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس علی رضا علوی آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *