پی ٹی آئی سے وابستہ ایکس ہینڈل کی جعلی ویڈیو کے ذریعے گمراہ کن مہم بے نقاب

پی ٹی آئی سے وابستہ ایکس ہینڈل کی  جعلی ویڈیو کے ذریعے گمراہ کن مہم بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک رپورٹ میں ایک ایسے گمراہ کن دعوے کی نشاندہی کی ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ ایک ایکس (X) ہینڈل کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر (آزاد کشمیر) میں آج احتجاج ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایکس ہینڈل امریکا کے شہر بالٹی مور سے آپریٹ کیا جا رہا ہے اور اس کے ذریعے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔ اس ہینڈل نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ یہ ویڈیو آج آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کی ہے۔

تاہم آزاد فیکٹ چیک کی جانچ کے مطابق یہ دعویٰ درست نہیں۔ فیکٹ چیک میں واضح کیا گیا ہے کہ شیئر کی گئی ویڈیو موجودہ دن کے کسی واقعے سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جسے موجودہ حالات سے جوڑ کر پیش کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر احتجاج سے منسوب بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق، ویڈیو کو موجودہ احتجاج سے منسلک کرنا حقائق کے منافی ہے اور اس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرانی اور غیر متعلقہ ویڈیوز کو موجودہ واقعات کے طور پر پیش کرنا غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلانے کے زمرے میں آتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایکس ہینڈل، جو پی ٹی آئی سے وابستہ بتایا گیا ہے اور امریکا کے شہر بالٹی مور سے چلایا جا رہا ہے، نے اسی پرانی ویڈیو کو آج کے حالات سے جوڑ کر نشر کیا حالانکہ آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق کے مطابق اس ویڈیو کا آج کے کسی احتجاج یا واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

editor

Related Articles