پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ، وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ، وزارت خزانہ کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور مجموعی قیمتوں میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس رجحان کے مثبت اثرات ملکی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ مالی سال 2025-26 میں ملکی معیشت کی بنیادیں مزید مضبوط ہوئیں اور معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے اہم احکامات جاری کردیئے 

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں گزشتہ چار برسوں کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی اور ملکی معیشت کا حجم 452.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں برآمدات پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے، ٹیکس دہندگان کو ریلیف فراہم کیا گیا، جبکہ مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں مالی سال 2026-27 کے دوران ملکی معاشی منظرنامے میں مزید بہتری کی توقع بھی ظاہر کی ہے۔

editor

Related Articles