ایک بھارتی انسٹاگرام چینل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کی گئی یہ دعویٰ مکمل طور پر گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ جس ویڈیو کو بطورثبوت” پیش کیا جا رہا ہے وہ پرانی ہے اور مارچ 2026 کی ہے، جبکہ اس کا آزاد کشمیر کے موجودہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔
ویڈیو کی اصل حقیقت
یہ ویڈیو دراصل کراچی کی ہے اور اس کا تعلق ایک مختلف واقعے سے ہے اسے سیاق و سباق سے ہٹا کر دوبارہ شیئر کیا گیا تاکہ عوام کو اشتعال دلایا جاسکے یہ بھارت کا پروپیگنڈہ ہے جو میدان میں شکست کھانے کے بعد آئے روز پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کرتا رہتا ہے اور ہر دفعہ اسے منہ کی کھانا پڑتی ہے ۔
آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کے دعوے کی کوئی آزادانہ یا مستند تصدیق موجود نہیں یہ مواد پرانی ویڈیو کو غلط مقام اور صورتحال سے جوڑ کر پھیلایا گیا ہے۔
اس طرح کی گمراہ کن معلومات کا مقصد عوام میں غلط فہمیاں اور اشتعال پیدا کرنا ہوتا ہے، اس لیے سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضروری ہے۔
Azaad Fact Check has identified spread of disinformation by an India based instagram channel making false claims of Pakistani forces shooting on protest in AJK.
The video used as evidence is old of March 2026 and is from Karachi.
This fake news and India propaganda. pic.twitter.com/5fDcWqDHID— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) June 10, 2026

