بلوچستان میں تین مختلف آپریشنز کے نتیجے میں4 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کیچ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آواران میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھی 2دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن : 3 خارجی جہنم واصل
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہان شامل ہیں۔ جبکہ تیسرا آپریشن ڈیرہ بگٹی میں کیا گیا جہاں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کر دوں گا، عمران خان کا نیا مطالبہ
مارے گئے دہشت گرد فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانےکیلئےپرعزم ہیں۔