بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن : 3 خارجی جہنم واصل

بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن : 3 خارجی جہنم واصل

بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خارجی جہنم واصل جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں میں خارجیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر صبح سویرے آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین خارجی ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ خارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارودی مواد برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:3 دن کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج دہشت گردی کی وارداتوںاور سکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔اس کے علاوہ ہلاک خارجی معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمے کے لئے پُرعزم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کے تازہ بیان سے زیادہ دنیا میں کوئی جھوٹی چیز نہیں ہو سکتی، علامہ طاہر اشرفی

editor

Related Articles