یاماہاموٹرسائیکل آسان اقساط پر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کے لیے اپنی سواری خریدنا مشکل ہوگیا ہے خاص طور پر موٹرسائیکل جو اب ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے ایسے میں یاماہا کمپنی نے صارفین کے لیے زبردست آفر پیش کی ہے جس سے وہ ایک سال میں آسان اقساط پر پر 0% مارک اپ کے ساتھ موٹرسائیکل حاصل کرسکتے ہیں ۔
اب کوئی بھی نیا یاماہا 12 ماہ کے آسان ادائیگی کے پلان حاصل کریں ، یہ آفر محدود مدت کے لیے دی جارہی ہے آپ بھی اس بچت سے محروم نہ ہوں، آج ہی اپنا نیا یاماہا حاصل کریں۔
پاکستان میں یاماہا کی مختلف موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ قیمتوں کے مطابق، یاماہا کی مختلف ماڈلز کی قیمتیں درج ذیل ہیں.
یاماہا YBR125 کی قیمت 3,36,000 روپے ہے۔
یاماہا YB125Z-DX کی قیمت 3,66,500 روپے ہے۔
یاماہا YBR125G کی قیمت 3,94,500 روپے ہے۔
یاماہا YB125Z کی قیمت 3,42,500 روپے تک ہے۔
یہ قیمتیں مارکیٹ میں موجود مختلف ڈیلرز کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ یاماہا موٹر سائیکلز کی یہ مختلف ورژنز اپنی خصوصیات اور ڈیزائن کی وجہ سے صارفین میں مقبول ہیں، اور ان کی قیمتیں حالیہ مہینوں میں قدرے بڑھ گئی ہیں۔