استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
عون چوہدری کاکہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا، میں نے ہمیشہ بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف زہر اگلتے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، لوگوں کو غداری کا سرٹیفکیٹ دینے والی آج خود ایکسپوز ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں :کینیڈا میں مہنگائی ، دو ماہ کیلئے کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس معاف