لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف ریکارڈ کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق وارننگ و آگاہی مہمات ختم ہوگئے ہیں، اب کریک ڈاؤن ہوگا جس نے خلاف ورزی کی جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے دوران پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1310 گاڑیوں پر27 لاکھ روپے کے جرمانےلگا دیئے۔ اسی طرح متعدد گاڑیوں کو بند بھی کردیا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق خطرناک حد تک دھوں چھوڑنے پر 705 موٹرسائیکلوں کےخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ 105 موٹرسائیکلیں اور 91 ٹریکٹر ٹرالیاں مختلف ٹریفک سیکٹرز میں بند کردیئے۔
سی ٹی او کے مطابق آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 119 وہیکلز کو ای چالاننگ جاری کئے۔ اسی طرح شہر میں 41 اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل کردیئے اورداخلی وخارجی راستوں پر 12 ناکے قائم ہیں۔ اس کے علاوہ 24 نومبر تک شہر لاہور میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا ہے۔