پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنے سےجان چھڑانے کیلئے ازخود گرفتاریاں دیں : طارق فضل چوہدری

پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنے سےجان چھڑانے کیلئے ازخود گرفتاریاں دیں : طارق فضل چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دھرنے سے جان چھڑانے کیلئے خود گرفتاریاں دیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا،  پی ٹی آئی رہنماؤں نے ازخود گرفتاریاں دیں، آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل سروس چل رہی ہے صرف انٹرنیٹ بند ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، جب پاکستان کے آگے بڑھنے کی بات ہوتی ہے ان کو فساد یاد آ جاتا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آپ نے ایس سی او کانفرنس میں دیکھا ان دنوں میں انہوں نے فتنہ و فساد پھیلانا چاہا، یہ 4 سال حکومت میں رہے ہیں انہوں نے کیا کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *