قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمد رضوان کا زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد کہنا تھا کہ گزشتہ دن ہمارے لیے اچھا نہیں رہا ۔
تفصیلات کے مطابق میچ ہارنے کے بعد گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم بہترین کھیل پیش کیا ، انہوں نے زمبابوین ٹیم آل راؤنڈر سکندر رضا کی تعریف کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کے باؤلرز نے ہمارے بیٹرز پر دباؤ ڈالے رکھا اور کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ، پوری اننگز میں ہم زمبابوے کے دباؤسے نہ نکل سکے ۔ انکا یہ بھی کہنا تھا موذار بانی اور نگاراوا تجربہ کار بولرز ہیں وہ مستقبل میں دوسری ٹیموں کو بھی ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔