پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ( پی پی ایل ) نے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔
ترجمان پی پی ایل کے مطابق سندھ کے ضلع سجاول میں سندھ میں ریکارڈوقت میں تیل و گیس کاذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔ پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کوخط لکھ کرآگاہ کردیا۔
ترجمان کے مطابق کنویں سے ایک کروڑ 24 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ نکلے گی، کنویں سے یومیہ 196 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔
دریافت میں پی پی ایل کا حصہ63فیصد اور ماری پیٹرولیم کا32فیصد ہے، کنویں میں سندھ اوروفاقی حکومت بھی ڈھائی ڈھائی فیصد کی حصہ دارہیں۔