Skip to content
سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گئی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کااضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔
10 گرام سو نے کی قیمت میں 1800 روپے بڑھ گئی جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 21 ڈالر بڑھنے سے فی اونس قیمت 2661 ڈالر ہو گئی ہے۔