جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ عمران خان و دیگر ملزمان پر فرم جرم عائد نہ ہوسکی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ عمران خان و دیگر ملزمان پر فرم جرم عائد نہ ہوسکی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر نامزد ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راستوں کی بندش کے باعث ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ ملزمان کی عدم حاضری کے سبب کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کا عمران خان کو خیبرپختونخوا کی جیل میں منتقل کرنے کا مشورہ

یاد رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی ایف آئی آر تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں دہشت گردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی تھی۔ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو کیس کی نقول فراہم کی جا چکی ہیں جبکہ 16 نومبر کو ملزمان کو اضافی انسپیکشن نوٹ کی کاپی بھی دی گئی تھی۔ اس کیس میں مجموعی طور پر 130 ملزمان ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

 مقدمے میں شامل نامزد ملزم عثمان ڈار کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر عدالت نے ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کر رکھا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *