شاہد خاقان عباسی کا عمران خان کو خیبرپختونخوا کی جیل میں منتقل کرنے کا مشورہ

شاہد خاقان عباسی کا عمران خان کو خیبرپختونخوا کی جیل میں منتقل کرنے کا مشورہ

سابق وزیراعظم پاکستان اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عمران خان کو اسلام آباد کی جیل کے بجائے خیبرپختونخواہ کی کسی جیل میں منتقل کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موجودہ صورتحال ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئی، اس سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر ڈی چوک کی حفاظت کرنی ہے تو وہاں سڑکیں بند کرے لیکن پورا اسلام آباد بند کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہمارا مشن ہے: عمر ایوب

سابق وزیراعظم نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے کیا کہا ہے کہ موبائل فون سروس بند کر دیں؟ کنٹینر لگا دیں ، راستے بند کر دیں اور سڑکیں کاٹ دیں؟یہ عجیب ہے کہ ہائیکورٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ عمران خان کو جیل میں ہی رکھنا ہے تو پشاور، ہری پور یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں شفٹ کر دیں، دوسری جیل منتقل کرنے کیلئے وہاں ایک پرچہ کروادیں۔

editor

Related Articles