تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم

 تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم

پاکپتن کی عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے بعد رہائی کے آرڈرز جاری کر دیے۔ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کارکنان کو گرفتار کیا تھا، جن میں پاکپتن سے اسلام آباد روانہ ہونے والے کارکنان اور مقامی قیادت شامل تھی۔ سِول جج شاہد ندیم نےپی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا فیصلہ سنا یا۔

مزید پڑھیں: عوام نے پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیا، عظمیٰ بخاری

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر نامزد ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راستوں کی بندش کے باعث ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ ملزمان کی عدم حاضری کے سبب کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *