اسلام آباد: ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) کی رجسٹریشن کے لیے دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے، جبکہ اب تک 26 ہزار وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) نے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کی تھی، جس کے بعد غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز نے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع اور اس عمل کو مزید آسان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔