سینئر صحافی اور تجزیہ کار مزمل سہروردی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ صرف 15 افراد، جبکہ عمر ایوب اور اسد قیصر کے ساتھ 10 ہزار کے قریب لوگ موجود ہیں۔
آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی وسائل، پولیس کی حمایت اور سرکاری سرپرستی کے باوجود پی ٹی آئی زیادہ سے زیادہ 20 سے 25 ہزار افراد کو جمع کر پائی ہے۔ انہوں نے اسے “انتہائی کمزور کارکردگی” قرار دیا اور کہا کہ اس تعداد کے ساتھ انقلاب لانا ممکن نہیں۔
اگر آپ کی فائنل کال حکومتی سرپرستی میں دی گئی ہو، تمام وسائل آپ کے قدموں میں ہوں، اور پولیس آپ کو سیلوٹ کر رہی ہو، پھر بھی آپ کی کارکردگی صرف 20 ہزار افراد تک محدود ہے، تو یہ کچھ بھی نہیں۔ اتنی کم تعداد کے ساتھ انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔ عوام نے واضح طور پر آپ کو مسترد کر دیا ہے۔