دھرنے کی گاڑی نے ہمارے ساتھیوں کو کچل دیا، رینجرز اہلکاروں نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

دھرنے کی گاڑی نے ہمارے ساتھیوں کو کچل دیا، رینجرز اہلکاروں نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے رینجرز اہلکاروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں چار رینجرز اہلکار شہید اور پانچ دیگر اہلکار اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدرینئجرز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مطابق گاڑی دھرنے کے شرکا کی طرف سے آئی اور جان بوجھ کر اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ سری نگر ہائی وے پر پیش آیا، جہاں شرپسندوں نے گاڑی کو رینجرز اہلکاروں پر چڑھایا تھا۔

دوسری جانب رینجرز کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ شہداء کی تدفین سے قبل وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا گیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا گیا۔ ریاستی اداروں نے ان کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ان کے کردار کو سراہا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرپسند عناصر کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں رینجرز کے چار جوان اور پولیس کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس واقعے کے بعد حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا ہے اور اسلام آباد میں اس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ افواج پاکستان جلد کنٹرول سنبھالیں گی، اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور انتشار پسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کے لیے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *