بیرسٹر سیف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کر دیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے اور انہوں نے جگہ کے تعین سے متعلق آمادگی کا اظہار کر دیا تھا۔
بیر سٹر سیف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے انکار کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا اور انہوں نے صف اول کے لیڈر کا کردار ادا کیا۔