سکیورٹی صورتحال، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان جاری سیریز منسوخ

سکیورٹی صورتحال، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان جاری سیریز منسوخ

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان جاری سیریز سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کردی گئی۔

اسلام آباد میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان شا ہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز ادھوری رہ گئی اور سری لنکا نے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سری لنکا اے ٹیم کا اپنے بورڈ سے رابطہ ہوا جس کے بعد دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ دونوں کا سیریز منسوخ کرنے پر اتفاق بھی ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے سری لنکا اے اور شاہینز کے درمیان سیریز متاثر ہوئی، سیریز کے دو ون ڈے میچز ابھی باقی تھے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق سری لنکا نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، پی سی بی سری لنکا کی ٹیم کی سکیورٹی کو ترجیح دے رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *