سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نےکہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر آپریشن کاآغاز کردیا گیا۔
صحافی حسن ایوب کے مطابق چوک میں پولیس اور رینجرز نے انتشاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ، انتشاریوں اور فسادیوں کی 100 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ۔
قبل ازیں ڈی چوک تک پہنچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ڈی چوک کے اردگرد کے سیکٹرز میں قائم تمام مارکیٹس کو انتظامیہ نے فوری طور پر بند کروا دیا گیا
پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کی ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔
آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے شر پسندوں سے آج رات ہی اسلام آباد خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج تعینات کر رکھی ہے۔