معروف صحافی مطیع اللہ جان پمز ہسپتال کی پارکنگ سے اغوا

معروف صحافی مطیع اللہ جان پمز ہسپتال کی پارکنگ سے اغوا

معروف صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی پارکنگ سے رات گیارہ بجے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن مطیع اللہ جان کو گزشتہ رات اسلام آباد کے پمز ہسپتال سے نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ اُن کے ہمراہ سینئر صحافی ثاقب بشیر بھی تھے جن کو بعد ازاں اسلام آباد کے آئی نائن سیکٹر میں اغواکاروں نے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: چمپیئنز ٹرافی 2025، تمام فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوں گے، پیسے لے کر ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محسن نقوی

ثاقب بشیر کے مطابق دونوں کو منہ پر کپڑا ڈال کے ڈالہ نما گاڑی میں لے جایا گیا تھا ، ثاقب بشیر کے مطابق انہیں اغوا کاروں نے سیکٹر آئی نائن کے قریب چھوڑ دیا ، تاہم اغوا کار صحافی مطیع اللہ جان کو ساتھ لے گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *