گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مینجمینٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔
گونر سندھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اور ہمیں اس موقع کو منانا چاہیے۔ انہوں نے مایوسی پھیلانے سے گریز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں اور معیشت کے استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج آ کر اس کامیابی پر مبارکباد دیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم معاشی طور پر متحد ہیں۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے خاص طور پر عمران خان سے درخواست کی کہ وہ جیل سے ہی سہی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اس کامیابی پر مبارکباد کا پیغام جاری کریں۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرف سے مبارکباد کا آنا مارکیٹ کے لیے مزید استحکام کا سبب بنے گا۔
گزشتہ روزکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ پی ٹی آئی کی فائنل نہیں مس کال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جو مظاہرین جیل میں ہیں ان کی ضمانتیں کروانے کو تیار ہوں۔ بچے راستے سے بھٹک گئے تھے۔انہوں نےوزیر داخلہ محسن نقوی کو حکومت کا جادوگر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کا میلا لپیٹ کر واپس بھیج دیا۔