دھرنے میں شرکت نہ کرنے والے رہنماؤں کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی، روف حسن

دھرنے میں شرکت نہ کرنے والے رہنماؤں کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی، روف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ دھرنے میں شرکت نہ کرنے والے رہنماؤں کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکوائری کی جائے گی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کون سے رہنما دھرنے میں شریک تھے اور کون نہیں تھا۔انہوں نے خود کو سیاسی ریلیوں میں شرکت نہ کرنے والا شخص قرار دیا اور بتایا کہ وہ پارٹی کے دیگر کاموں میں مصروف ہیں، اور وہ کل کے احتجاج میں شریک نہیں تھے۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ ان کا کام سیاسی ریلیوں میں شرکت نہیں بلکہ پارٹی کے دیگر امور کو نمٹانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں جلسے کے انعقاد کے لیے راضی نہیں کیا تھا، اور دوسری ملاقات میں بھی وہ اس جلسے کے لیے قائل نہیں ہو سکے تھے۔

رؤف حسن نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے پورے پنجاب میں لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، لاہور کی گلیوں میں کنٹینر لگا دیے گئے تھے، اس کے باوجود لوگ باہر نکلے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ راستوں میں تھے لیکن آپریشن کی وجہ سے واپس چلے گئے۔ ان کا ماننا تھا کہ سنگجانی میں احتجاج کرنے سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے تھے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اسلام آباد میں کسی جگہ پر احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈی چوک پر بھی ابھی نہیں جائیں گے، اور علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے تحفظ کے لیے دھرنے کی جگہ سے نکلے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں، اسی لیے ہم وہاں سے گئے۔

رؤف حسن نے کہا کہ دھرنے کے خلاف ایکشن پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، اور علیمہ خان کو بھی سوال پوچھنے کا پورا حق ہے جیسے دوسرے کارکنان کو۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی کے کارکن قیادت سے ناراض ہیں، اور ان کی ناراضی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر پارٹی کی ورکنگ میں کوئی خامی ہے تو اسے بھی دور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی، یہ جاری ہے اور آگے کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی پر پابندی کی باتیں سن رہے ہیں لیکن ہماری عدالتیں موجود ہیں، ہم مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *