عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے کوئی نہ آیا

عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے کوئی نہ آیا

ڈی چوک میں احتجاج کی کال کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مبینہ طور پر عمران خان کو تنہا چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا لیکن عمران خان ملاقات کے منتظر رہے تاہم پارٹی کے کسی بھی رہنما نے ان سے ملاقات کی زحمت نہ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں نے جیل جانے سے گریز کیا۔ نہ صرف پارٹی کے رہنما بلکہ عمران خان کے اہل خانہ سے بھی کوئی فرد ان سے ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیں: ہماری غلطیوں کی وجہ سے عمران خان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، شوکت یوسفزئی

عام طور پر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے افراد ایک یا دو دن پہلے درخواست دیتے تھے لیکن حالیہ دنوں میں ملاقات کے خواہش مند موقع پر ہی درخواست دے کر ملاقات کر لیتے تھے۔ تاہم آج جیل کے باہر نہ تو پارٹی رہنما نظر آئے اور نہ ہی اہل خانہ سے کوئی ملاقات کیلئے آیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *