احتجاج سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ روپے خرچ ہوئے، ذرائع

احتجاج سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ روپے خرچ ہوئے، ذرائع

اسلام آباد: تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے 33 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق 24 سے 30 تاریخ تک مختلف مقامات کو سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز استعمال کیے گئے، جن پر 7 کروڑ 28 لاکھ روپے کا خرچ ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے 35 ہزار آنسو گیس کے شیلز کا بندوبست کیا تھا اور احتجاج کے دوران 15 کروڑ روپے کے شیل استعمال کیے۔ شیلنگ اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں بھی خاصہ خرچہ ہوا، جس پر 11 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔

ذرائع کےمطابق اسلام آباد پولیس نے کنٹینرز کی بڑی تعداد پکڑ دھکڑ کے ذریعے حاصل کی، جس کے کرائے کا حساب نہیں دیا گیا لیکن ان اخراجات میں شامل کیا گیا۔ اس احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائیوں پر مجموعی طور پر 33 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *