پاک چین سرحد خنجراب کو 4ماہ کیلئے عام آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا

پاک چین سرحد خنجراب کو 4ماہ کیلئے عام آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا

پاک چین سرحد خنجراب کو معاہدے کے تحت 4 ماہ کیلئے عام آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا۔

پاکستان اور چین کو زمینی آمدرفت کے ذریعے ملانے والی پاک چین سرحد خنجراب کو دونوں جانب سے 30 مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔

دو طرفہ معاہدے کے مطابق خنجراب سرحد کو تجارت سیاحت اور عام آمدو رفت کیلئے ہر سال یکم اپریل سے 30 نومبر تک کھل دیا جاتا ہے۔

اس سال ایک روز قبل اس لئے بند کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہے۔ سطح سمندر سے تقریباً ساڑھے 15 ہزار فٹ بلند خنجراب سرحد پر ماہ نومبر سے مارچ تک زیادہ برف باری کیوجہ سے ٹریفک کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *