کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی

کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج رات ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ کل موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، پشاور، مردان، نوشہرہ، کرم، مہمند، خیبر، اورکزئی، ہنگو اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *