کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار ہوگیا، جس سے صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
کے ا لیکٹرک نے صارفین کو اکتوبر میں 46 کروڑ10 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی واپسی کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔
جس کے تحت کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے27 پیسے فی یونٹ کی کمی بنے گی، اس سلسلے میں اکتوبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔
نیپرا کی جانب سے کے ا لیکڑک کی درخواست پر 5 دسمبر 2024 کو سماعت ہوگی، کے الیکٹرک نے صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔