گورنر راج پر بحث ضرور ہے، مگر لگتا نظر نہیں آرہا، سینیٹر فیصل واوڈا

گورنر راج پر بحث ضرور ہے، مگر لگتا نظر نہیں آرہا، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے بحث ضرور ہے مگر حالات ایسے ہیں کہ گورنر راج لگتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنرراج کی بازگشت ضرور ہے مگر حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں کہ گورنر راج لگتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر ایم کیو ایم لندن کی طرح پابندی دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے پی سی بی کو60 لاکھ ڈالرز ملیں گے

، انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اچھے انسان ہیں بس بہک گئے ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی بچانا ہےتو انہیں بشرٰی بی بی سے جان چھڑانا ہو گی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مستقبل میں مشکلات میں گھراِ ہو ا دیکھ رہا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر کوئی کرپشن نہیں تاہم انکی اہلیہ پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہو نا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہنیں سو فیصد انکے ساتھ مخلص ہیں لیکن بشرٰی بی بی کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی مشکلات کم نہیں ہو نگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *