اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کر دی گئیں

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کر دی گئیں

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں اس کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے اب ہفتہ کو ورکنگ ڈے کے طور پر منائیں گے اور اسلام آباد کے تعیلیمی اداروں میں صرف اتوار کو تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار دوچھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے 30 نومبر 2024 سے یکم فروری 2025 تک لاگو ہونے والے اس فیصلے کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں اسکولوں اور کالجوں کی حالیہ بندش سے ہونے والے تعلیمی نقصانات کی تلافی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: صاف ستھرا پنجاب پروگرام، دکانوں اور گھروں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

29 نومبر 2024 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بندشیں بنیادی طور پر سیاسی مظاہروں سمیت اکثر رکاوٹوں کی وجہ سے ہوئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ماہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج نے حکام کو حفاظتی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کئی دنوں کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *