پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

کراچی: پی آئی اے کے ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا پلان آج ایچ آر کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی آج ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے پلان کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد یہ معاملہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 2015 کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز سی بی اے کے صدر ہدایت اللہ خان نے حالیہ مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *