پی ایچ اے کے شجرکاری اقدامات سے راولپنڈی سموگ کے شدید اثرات سےمحفوظ

پی ایچ اے کے شجرکاری اقدامات سے راولپنڈی سموگ کے شدید اثرات سےمحفوظ

ڈایریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کہا ہے کہ پی ایچ اے کے شجرکاری اقدامات کے سبب راولپنڈی اسموگ کے شدید اثرات سے محفوظ رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے آج علامہ اقبال پارک کا وزٹ کیا اور پارک میں عوامی سہولیات اور موسم سرما کے پھولوں کی افزائشی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انکا کہنا تھا علامہ اقبال پارک جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اپنی منفرد لوکیشن کے سبب بہت مقبول ہے اور روزانہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد صبح اور شام کے اوقات میں تفریح کے لیے پارک آتی ہیں۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے سٹاف کی جانب سے علامہ اقبال پارک میں موسم سرما کے دیدہ زیب پھول کاشت کیے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر ایک فرحت کا احساس ہوتا یے۔

احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے کی شجرکاری کاری مہم کے رواں سال کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے اور انہی اقدامات کے سبب راولپنڈی سموگ کے شدید اثرات سے محفوظ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ایچ اے نے رواں سال راولپنڈی شہر کے گردو نواح اور نواحی علاقوں میں شجرکاری کے حوالے سے شجرکاری کے عمل کو عوامی تعاون سے یقینی بنایا ہے اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے رواں سال شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر کے تمام پارکس میں شہریوں کو معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں اور دستیاب وسائل کیساتھ عوام کو معیاری ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *