عمران خان کو مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

عمران خان کو مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

عمران خان کو 28 ستمبر کے مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن، تھانہ سٹی سمیت دیگر تھانوں میں درج مقدمات کے تحت یہ کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہیں اور چاروں مقدمات میں گرفتاری کا عمل مکمل کریں گی۔

گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر عمران خان کو جیل بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

گزشتہ روزجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بلکہ پاکستان کی عدالت کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں گورنر راج کا حامی نہیں ہوں اور اس وقت کے حالات میں اس کی ضرورت نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کواسلام آباد میں واقعات کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نجومی نہیں کہ حکومت کی مدت کے بارے میں پیش گوئی کر سکوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *