پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور ایک موقع پر یہ 1257 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 2 ہزار 614 پر ٹریڈ کرتا ہوا پایا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی فون 16 کی قیمت اور پی ٹی اے ٹیکس میں کمی

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس نے ایک لاکھ کے تاریخی ہدف کو عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس نے 16 ماہ کے عرصے میں 40 ہزار سے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کیا جو کہ دنیا کی کسی بھی اسٹاک ایکسچینج سے بہتر پوزیشن ہے۔

editor

Related Articles