عمران خان 7 نئے مقدمات میں گرفتار

عمران خان 7 نئے مقدمات میں گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو 7 نئے مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا۔

عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں انہیں 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست نہیں دی گئی ،جس کے بعد عدالت نے عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے کمرے میں زہریلا سپرے کیے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت کا ردِعمل

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے عمران خان کو 7نئے مقدمات میں گرفتار کر لیا ہے۔

عمران خان پر 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے کے بعد مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *