پاکستان میں مہنگائی کی شرح نومبر 2024 میں 4.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح ہے۔
اکتوبر 2024 میں یہ شرح 7.2 فیصد تھی، جبکہ نومبر 2023 میں مہنگائی کا پارہ 29.2 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔ مہنگائی میں کمی کی یہ شرح 78 ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے، جو ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کے معمولی اضافے کے باوجود سامنے آئی۔ رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک اوسط مہنگائی کی شرح 7.88 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 5.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ حکومت نے مہنگائی 5.8 فیصد سے6.8 فیصد کےدرمیان رہنے کا تخمینہ لگا یا تھا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں مہنگائی کی شرح 28.62 فیصد تھی۔
گزشتہ ماہ قیمتوں میں اضافے والے اشیاء میں ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، شہد، آلو، گھی، مکھن، ڈرائی فروٹ، مچھلی اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔