تحریک انصاف ڈی چوک میں سیکڑوں شہادتوں کے دعوے سے دستبردار، عمران خان کا ڈی چوک معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانےکی ہدایت

تحریک انصاف ڈی چوک میں سیکڑوں شہادتوں کے دعوے سے دستبردار، عمران خان کا ڈی چوک معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانےکی ہدایت

راولپنڈی: پی ٹی آئی نے یوٹرن لیتے ہوئے 26 نومبر کی رات ڈی چوک میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اپنے سیکڑوں کارکنان کے جاں بحق ہونے کے دعوے سے پیچھے ہٹ گئی اور 12 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔  

اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بلکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ درست نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے مظاہروں اور دیگر معاملات پر معلومات حاصل کیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے، اور آج انہیں رینجرز، پولیس اور پی ٹی آئی کے 12 شہداء کے بارے میں بتایا گیا، جس پر انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھرنے یا مظاہروں میں گولی نہیں چلنی چاہیے تھی، اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی تیمارداری کا حکم دیا اور پارٹی کو پیغام دیا کہ اتحاد برقرار رکھا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے فی الحال مذاکرات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، تاہم پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگی اور پارٹی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے آڈیو لیک پر کوئی یقین نہ رکھنے کا اظہار کیا اور کہا کہ پارٹی اپنا احتساب خود کرتی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مظاہرین پر گولی چلانے والے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی یہ عمل کیا وہ غلط تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈی چوک معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *