صرف 21 گھنٹوں کا سال،نیا اور انوکھا سیارہ دریافت

صرف 21 گھنٹوں کا سال،نیا اور انوکھا سیارہ دریافت

ناسا کے سائنسدانوں نے ایک انوکھا سیارہ دریافت کیا ہے، جس کا سال دورانیہ صرف 21 گھنٹوں پر محیط ہے۔

ناسا کے مطابق یہ سیارہ اپنے سورج کے انتہائی قریب مدار میں چکر لگاتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا سال بہت مختصر ہوتا ہے۔ اس سیارے کا حجم ہمارے نظام شمسی کے سیارے نیپچون کے برابر ہے اور یہ انتہائی گرم ہے۔ یہ دریافت اپنی نوعیت کی چوتھی ہے اور یہ سیارہ اس بات کی تحقیقات میں مدد دے سکتا ہے کہ اس قسم کے سیارے کس طرح وجود میں آتے ہیں۔

اس سیارے کی پیمائش سے یہ معلوم ہوا کہ یہ ‘ہاٹ نیپچن’ کی نایاب قسم سے تعلق رکھتا ہے، جو چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں اور اپنے سورج کے قریب چکر لگانے کے باعث انتہائی گرم بھی ہوتے ہیں۔ اب تک اس نوعیت کے صرف تین ایسے سیارے دریافت ہوچکے ہیں، اور یہ نیا سیارہ ان میں چوتھا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *