چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست سے پیدا ہونے والے بحران سے متعلق بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے  کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی مارکیٹنگ ٹیم ہے ان کوسہولت دیتی آئی ہے،حکومت نے احتجاج سے درست طریقے سے نہیں نمٹا، سات عورتوں کا گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے جو مرشد ہے وہی بانی پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈیل کے تحت باہر آئے ہیں وہ ڈیل سے باہر جائیں گے تو پھر حراست میں بھی جائیں گے، دھرنے سے سب سے پہلے بشری بی بی اور گنڈاپور بھاگے، بشری بی بی جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *