سابق وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے تحریک انصاف سے متعلق کچھ اہم انکشافات کیے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سیاست کی ایک اہم شخصیت نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے ، وہ شخصیت تحریک انصاف کے پرانے خیرخواہ اور پارلیمنٹ کے اہم رکن، اب تحریک انصاف کے مخالف کے طور پر جانے جاتے ہیں وہ کسی طریقے سے بانی تحریک انصاف سے ملے ہیں اور انہوں نے ان کو کچھ مشورے دیے ہیں ۔
اس اہم شخصیت نے عمران خان کو نصیحت کی ہے کہ اپنے آپ کو اور پارٹی کو بچانا ہے تو اہلیہ بشریٰ بی بی و علی امین گنڈا پور سے جان چھڑالیں ۔
فیاض چوہان کاکہنا ہے کہ عمران خان نے ان کی بات تحمل سے بات سنی اور انکار نہیں کیا ۔